(رائٹر)شام کی فوج نے جنگ سے متاثر حلب شہر کے باغیوں اور شہریوں کو حلب چھوڑنے کے لئے متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی شہر میں رکے گا ،اسے اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔
شامی فوج نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس
نے شمالی شہر حلب کے باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے اور اس ے باغیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ خانوں کی پختہ اطلاع ہے جن پر وہ حملے کرسکتی ہے۔
ایسی حالت میں باغی لڑاکوں کو ہتھیار ڈال کر یہاں سے چلے جانا چاہیے۔